ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں اے بی وی پی کا احتجاج؛ وزیرتعلیم سے استعفی کا مطالبہ

بھٹکل میں اے بی وی پی کا احتجاج؛ وزیرتعلیم سے استعفی کا مطالبہ

Sat, 12 Nov 2016 18:59:28    S.O. News Service

بھٹکل:12/نومبر (ایس او نیوز) رائچور میں منعقدہ ٹیپو سلطان جینتی پروگرام کے دوران کنڑا نیوز چینل نے ریاستی وزیر برائے پرائمری تعلیم تنویر سیٹھ کی وڈیو جاری کی تھی جس میں اُن کو موبایل پر فحش تصاویر دیکھتے ہویے دیکھایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اے بی وی پی بھٹکل نے بھٹکل اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپتے ہوئے مانگ کی ہے کہ تنویر سیٹھ فوری طورپر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

میمورنڈم میں الزام لگایاگیا ہے کہ تنویر سیٹھ جینتی کے پروگرام میں جو حرکت کی ہے اس کو میڈیا میں دکھایا گیا ہے۔ اس طرح کے الزام کا سامنا کرتے ہوئے وزارت کے عہدے پر باقی رہنا صحیح نہیں ہے ، اور اس سے طلبا میں غلط پیغام جائے گا۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے دیواکر نائک، سکریٹری راگھو نائک، معاون سکریٹری لوکیش دیواڑیگا، ترومل موگیر، ابھیشک موگیر، منوج نائک، یتیش موگیر وغیرہ موجود تھے۔  


Share: